
اقوام متحدہ میں پاکستان نے علاقائی امن و استحکام ، ترقی کے فروغ اور دہشت گردی وانتہا پسندی کے خلاف کوششوں میں مکمل تعاون کا اظہا ر کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیویارک میں اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے درمیان اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کو در پیش بڑھتے ہوئے کثیر جہتی اور پیچیدہ مسائل ملکوں کے ذاتی مفادات کے باعث مزید پیچیدہ ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا شنگھائی تعاون تنظیم اجتماعیت کے استحکام اور ان چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے مشترکہ ردعمل کےلئے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Rk8y4i
0 comments: