Monday, November 26, 2018

پاک یونیورسٹی آف میڈیا سائنسز کا منصوبہ تیار ہوگیا ہے ، وزیراطلاعات

پاک یونیورسٹی آف میڈیا سائنسز کا منصوبہ تیار ہوگیا ہے ، وزیراطلاعات
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ پاک یونیورسٹی آف میڈیا سائنسز کا منصوبہ تیار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاک یونیورسٹی آف میڈیا سائنسز کا منصوبہ تیار ہو گیا اور پاک یونیورسٹی آف میڈیاسائنسزکامنصوبہ پہلے 100 روزمیں مکمل کیا ہے، جو میڈیا انڈسٹری کیلئے حکومت کی طرف سے اہم سنگ میل ہو گا۔
گذشتہ ہفتے قومی سلامتی و تعمیر اور ذرائع ابلاغ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم اپنے میڈیا کا مقابلہ ترقی یافتہ ممالک سے کر رہے ہیں اور میڈیا کو سب سے بڑا خطرہ میڈیا اونر کے بزنس ماڈل سے ہے۔ ملک کی معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے اور نجی میڈیا کو اپنے بزنس ماڈل بنانے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیس بک اور گوگل دنیا کی دو بڑی ٹیکنالوجیز ہیں اورانٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی اسپیڈ کے باعث 10 سال بعد میڈیا کی شکل مختلف ہو گی ہمیں انٹرنیشنل ریگولیشنز کی طرف جانا ہے اور سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کے لئے عالمی اداروں سے بات کر رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zqVIKs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times