Sunday, November 25, 2018

نیب کی نواز شریف کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت

نیب کی نواز شریف کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت
نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو شہباز شرف سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کل اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور قائد (ن) لیگ نواز شریف کی جانب سے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کیلئے نیب کو درخواست دی گئی تھی اور سابق وزیراعظم کو نیب کے جواب کا انتظار تھا۔

تاہم قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کو اپنے بھائی شہبازشریف سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ دونوں کی ملاقات کل اسلام آباد میں ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DX674D

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times