
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس، اسپیشل آپریشن گروپ اور 34 راشٹریا رافل کے اہلکاروں نے ضلع شوپیاں کے علاقے بٹاگنڈ اور کمپرن کے علاقوں کا محاصرہ کیا۔
قابض فورسز نے ایک مکان کو گھیرے میں لیتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی اور مکان کو ملبے کا ڈھیر بنادیا جس کے نتیجے میں 6 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
بھارتی فوج نے نوجوانوں کی شہادت کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بھی فارئنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع شوپیاں اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلواما میں بھی فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان شہید کیا جس کے وادی میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید نوجوانوں کی تعداد 8 ہوگئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2qZLX1s
0 comments: