Sunday, November 25, 2018

تبدیلی لانا ان کے بس کی بات نہیں، اعتزاز احسن کی حکومت پر لفظی گولہ باری

 تبدیلی لانا ان کے بس کی بات نہیں، اعتزاز احسن کی حکومت پر لفظی گولہ باری
پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کا 100 روزہ پلان شورشرابہ تھا۔ یہ منصوبے وہاں بنائے جاتے ہیں جہاں صدارتی نظام لاگو ہوتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اعتزاز احسن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔ تبدیلی لانا ان کے بس کی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے بھی جیل جانے پر خوش نہیں ہوں، پتہ نہیں کونسا مشیر نواز شریف کو الٹے مشورے دے رہا ہے۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نوازشریف کے بیانات کے بعد لگتا ہے ان کا بچنا مشکل ہوچکا ہے۔ پہلے نواز شریف نے تقریر میں ذرائع آمدن بتائے، اب راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DIjXH3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times