
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج سخت جان اور پیشہ وارانہ فوج ہے جو وطن عزیز کا دفاع کرنے کے لیے ہردم تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، جنرل آفیسر کمانڈنگ نے آرمی چیف کولائن آف کنٹرول کی صورتحال پربریفنگ دی اور بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں اور پاک فوج کے موثر جواب سے بھی آگاہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقامی آبادی کے حوصلے کو بھی سراہا جنہیں بھارتی فوج جان بوجھ کر ہدف بنا رہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Qa0DsT
0 comments: