Wednesday, November 28, 2018

کرکٹر بسمہ معروف شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کپتان بسمہ معروف
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کپتان بسمہ معروف آج انجینئر ابرار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

گزشتہ روز بسمہ معروف کی رسم حنا اور ڈھولکی روایتی انداز سے منائی گئی، جس میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

سابق کپتان ثناء میر، فاسٹ بولر کائنات امتیاز اور ڈیانا بیگ، آل راؤنڈر ایمن انور اور وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ایونٹ میں سب نے ہی شاندار ملبوسات زیب تن کیے اور ڈھولکی کو خوب انجوائے کیا۔

اس موقع پر سب نے بسمہ معروف کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، جنہیں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DM882J

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times