غزہ میں 5 دن کی لڑائی کے بعد مصر کی ثالثِی میں اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کے درمیان جنگ بندی طے پاگئی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے ترجمان نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں شہریوں کے گھروں پر بمباری نہیں کرے گا اور نہ ہی القدس بریگیڈز یا دیگر رہنماؤں کے خلاف کارروائی کرے گا اس شرط پر اسرائیل نے اتفاق کیا ہے۔
مصری کوششوں سے ہونے والی جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے سے نافذ العمل ہوگئی۔ جنگ بندی کے نافذ کے بعد غزہ میں شہریوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/6AuHaeo
0 comments: