Sunday, May 21, 2023

روس کے ویگنرگروپ کا بخموت پر مکمل قبضے کا دعویٰ

روس کے نیم فوجی دستے ویگنر گروپ نے یوکرینی شہر بخموت پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔
روس کے نیم فوجی دستے ویگنر گروپ نے مشرقی یوکرین کے شہر بخموت پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے جو کہ جنگ کا مرکز ہے، جبکہ یوکرین نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی ابھی جاری ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ ویگنر گروپ یوگینی پریگوژن نے کہا کہ 20 مئی کو بخموت شہر پر مکمل قبضہ کر لیا گیا ہے ، ٹیلی گرام پر جاری کردہ ایک ویڈیومیں یہ دعویٰ کیا گیا ہے جس میں وہ روسی جھنڈے اور ویگنر کے بینراٹھائے جنگجوؤں کی ایک قطارکے سامنے جنگی وردی میں نظر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بخموت کا کنٹرول جلد روسی افواج کے حوالے کر دیں گے، ویگنر گروپ کے دستے 25 مئی سے بخموت سے واپسی شروع کر دیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بخموت میں جاری جنگ کے دوران روس اور یوکرین دونوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، اگر ویگنر کا دعویٰ درست نکلتا ہے تو یہ روس کی یوکرین جنگ میں اب تک کی سب سے اہم فتح ہوگی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/ND2xobh

0 comments:

Popular Posts Khyber Times