عرب لیگ سربراہی اجلاس میں مسئلہ فلسطین، سوڈان، یمن، لیبیا اور لبنان کی پیشرفت و دیگر موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شام نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کی۔
سعودی میڈیا کے مطابق اعلامیہ میں بیت المقدس سمیت 1967ء میں اسرائیلی قبضے میں لیے گئے تمام عرب علاقوں پر فلسطین کے مکمل اختیار و حق کا اعادہ کیا گیا۔
عرب امن اقدام کو فعال کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
اعلامیے میں سوڈان کے حوالے سے غیر ملکی مداخلت کو مسترد کیا گیا اور متحارب فریقین کے درمیان بات چیت اور اتحاد پر زور دیا گیا۔
عرب لیگ کے مشترکہ اعلامیہ میں یمن کے تمام بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
لبنان کے حوالے سے صدر کے انتخاب کیلئے کوششیں دوبارہ شروع کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ جلد سے جلد کابینہ تشکیل دیں، موجودہ بحران پر قابو پانے کیلئے اقتصادی اصلاحات کریں
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/lN6Uwys
0 comments: