Friday, May 19, 2023

فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں؛ محسن نقوی

محسن نقوی
محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب بھر میں 9 مئی کو 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین اس وقت مطلوب ہیں۔ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں ہیں۔

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پولیس کو خواتین کی حراست سے روک دیا ہے۔ اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ان مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے اور کوشش کی جائے کہ خواتین کو پولیس سٹیشن میں رکھا جائے۔ محسن نقوی اے ٹی سی(انسداد دہشت گردی) کی دفعات کے تحت درج ایف آئی آرز میں شامل خواتین کو بھی گرفتار کیا جائے گا

محسن نقوی نے فوجی مقامات پر حملوں میں ملوث خواتین کی ازخود گرفتاری کی صورت میں رعایت برتنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مقدمات میں مطلوب خواتین کو لیڈیز پولیس اسٹیشن میں رکھا جائے کا، 9مئی کے138مقدمات میں500 سے زائدخواتین مطلوب ہیں



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3HhcVXQ

0 comments:

Popular Posts Khyber Times