ذرائع کے مطابق گجرات میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہ ہاؤس پر پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب گھر پر نہیں ملے تاہم کچھ دیر بعد اہلکار واپس چلے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنجاہ ہاؤس سے حراست میں لیے گئے تین ملازمین پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیے گئے۔
اس کے علاوہ گجرات میں ہی چوہدری وجاہت حسین کی رہائش گاہ پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس اہلکار نت ہاؤس کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے البتہ تلاشی اور ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد واپس چلے گئے۔
Punjab police again at Kunjah House in Gujrat to conduct another raid. I have told them to give them access although they still don’t have a search warrant. pic.twitter.com/ZlEKT5CVoS
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) May 1, 2023
دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایک بار پھر چھاپہ مارا ہے، پولیس کی نفری چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس سرچ وارنٹ نہیں ہے۔
دوسری جانب اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا ہے کہ کنجاہ ہاؤس میں چھاپے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، یہ پولیس کی کارروائی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/eDOC7og
0 comments: