Friday, May 19, 2023

عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور، 2 کیسز میں فیصلہ محفوظ

عمران خان
انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے زمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور ظل شاہ قتل کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جبکہ جناح ہاؤس حملے سے متعلق تین مقدمات میں ضمانت میں 2 جون تک توسیع کردی گئی، انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم کو کیسز میں شامل تفتیش ہونے کا حکم…

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت جج اعجاز احمد بٹر کے سامنے ہوئی۔

وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اے ٹی سی نے دو مقدمات میں سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو دو جون کو سنایا جائے گا۔

جن مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ان میں زمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور ظل شاہ قتل کیس شامل ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ضمانتوں پر فیصلہ 2 جون کو پراسیکیوشن کے دلائل کے بعد سنایا جائے گا۔

سابق وزیراعظم کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے جارہے ہیں، گھر کے اندر کوئی وقوعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ڈی آئی جی کو زخمی کرنیوالے شخص کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا؟، پولیس پر حملہ کرنیوالے کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا؟۔

عمران خان کے وکیل نے مزید کہا کہ ایک چھوٹے سے وارنٹ کی تکمیل کیلئے اتنا بڑا محاذ کھڑا کیا گیا، جس کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا وہ سابق وزیراعظم تھا یا کوئی دہشتگرد؟،

درخواست گزار کے وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس سے غلط کام لئے گئے، ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا، درخواست گزار اپنے گھر سے نکلتا ہے تو اس پر حملہ کردیا جاتا ہے، گھر بیٹھے بیٹھے اس پر ایف آئی آر کردی گئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان سختی حفاظتی انتظامات میں اے ٹی سی میں پیش ہوئے، جہاں جناح ہاؤس حملے سے متعلق دیگر تین کیسز میں ان کی عبوری ضمانت میں 2 جون تک توسیع کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم کو کیسز میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا، ساتھ ہی انہیں ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے اور تفتیش میں رکاوٹ نہ ڈالنے دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔

عدالتی ریمارکس پر پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آپ فکر نہ کریں۔

سلمان صفدر نے اپنے دلائل میں کہا کہ جب جناح ہاؤس والا افسوسناک واقعہ ہوا تو درخواستگزار گرفتار تھے، جیسے ہی پتہ چلا کہ یہ واقعہ ہوا تو عمران خان نے شدید مذمت کی، 10 مئی کو عمران خان نیب کی تحویل میں تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/FKf0h4s

0 comments:

Popular Posts Khyber Times