سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ انتخاب سے بائیکاٹ کرنا یا فرار ہونا سپریم کورٹ کی سردردی نہیں ہے الیکشن سے باہر ہوں یا عدلیہ سے باہر ہوں فیصلہ حکومت پر ہے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ الیکشن میں جانے کےاور عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، 21 ارب ٹرانسفرر نہ ہوئے تو حکومت کی اقتدار سے ٹرانسفر ہو جائے گی، حکومت عدلیہ کو ہر صورت نیچا دکھانا چاہتی ہے، عدلیہ کی تذلیل چاہتی ہے لیکن رسوائی حکومت کا مقدر ہے، جو مرضی کرلیں عدلیہ جیتے گی اورآئین اورقانون کی سربلندی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ 27 اپریل سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہے، مذکرات جھانسہ ہے قوم ک وبیوقوف بنایا جا رہا ہے، سارے راستے عدلیہ سے نکلیں گے، حکومت عدلیہ کافیصلہ ماننے سے انکاری ہے جو آئین اورقانون سے کھلی بغاوت ہے، حکومت عدلیہ کے فیصلوں کی نافرمانی حکم عدولی پر اتر آئی، عدلیہ نے فیصلوں کی حفاظت کرنی ہے اور فیصلوں پرعملدرآمد کرانا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/XBEUhoZ
0 comments: