
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں افغانستان میں مصالحتی عمل کے لئے امریکی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے باتیں کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔خطے میں امن کے نصب العین کے حصول کے لئے اپنے دیرینہ عزم کی یاد دلاتے ہوئے وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کے خط اور اس مشترکہ مقصد کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امریکی یقین دہانی کا خیرمقدم کیا۔
عمران خان نے خصوصاً تجارت' سرمایہ کاری' تعلیم' صحت اور سماجی شعبے میں دوطرفہ تعاون باقاعدگی سے بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔خلیل زاد نے وزیراعظم کو صدر ڈ ونلڈ ٹرمپ کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ امریکی قیادت افغانستان میں سیاسی تصفیے کے ذریعے امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2E3QlEo
0 comments: