سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کے گھر بکتربند گاڑیوں سے دھاوا فسطائیت اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔چوہدری شجاعت کو مذمت کرنی چاہیے اور چوہدری سالک کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔دونوں بھائیوں کو لڑوانا سیاسی سازش کا حصہ ہے۔پاکستان کا IMF سے قرض کا مسئلہ 10 مئی کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھی شامل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پرویز الہٰی کے خلاف پولیس آپریشن ناکام، کارکنان سمیت 25 افراد زیر حراست
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ میری4مرلے کی لال حویلی پر حکومت چوتھی مرتبہ حملہ کرنے جا رہی ہے اور ہائیکورٹ سے بھی چار مرلے ملکیتی کا کیس جیت چکا ہوں۔ رات کے اندھیرے میں اگر لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کروں گا۔قومی اسمبلی میں جمعہ بازار لگا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ اسحاق ڈار اقتصادی معاشی طور پرہی ناکام نہیں ہوئے غریب سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا۔مذاکرات کامیاب ہوں تو بہت اچھی بات ہے لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ملک اورقوم کی ضرورت آئین اور قانون ہے اورحکومت اقتدار سے چمٹا رہنا چاہتی ہے۔چابی کے کھلونے کلیم اللہ اور سلیم اللہ کھیل رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/fAvgsVP
0 comments: