Tuesday, April 25, 2023

سوات دھماکے میں حملے کے شواہد نہیں ملے، دھماکا شارٹ سرکٹ سے ہوا: پولیس

سوات کے علاقے کبل کے سی ٹی ڈی تھانے میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے ہیں
سوات کے علاقے کبل کے سی ٹی ڈی تھانے میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے کبل دھماکے کی وجہ شارٹ سرکٹ کو قرار دیدیا۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والا دھماکا شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا، ایک دھماکے کے 12منٹ بعد دوسرا دھماکا ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ٓ تھانے کی عمارت زمین بوس ٓ اور علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد اورزخمیوں کو نکالنے کیلئےآپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی بھارتی نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دہشتگردی کے شواہد نہیں ملے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/QroT9vR

0 comments:

Popular Posts Khyber Times