
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک فتنہ ہے وہ ملک میں فساد چاہتا ہے، مخالفین کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، اس کا مائنڈ سیٹ سامنے آگیا، ایسے شخص کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کیا جانا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی پولیس غیر مسلح ہوکر زمان پارک گئی، ان پر پتھراؤ ہوا، ہم نہیں چاہتے تھے کسی قسم کا نقصان ہو، پولیس سرچ وارنٹ کے ساتھ زمان پارک گئی تھی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ زمان پارک نوگو ایریا بنا ہوا تھا، شہریوں کو مسائل تھے، آئی جی پنجاب کچھ دیرمیں تمام چیزیں قوم کے سامنے رکھیں گے، نوگو ایریا کلیئر کروا دیا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پولیس سرچ وارنٹ کے باوجود رہائشی حصے میں داخل نہیں ہوئی، تمام مقدمات میں عمران خان اور ان کی قیادت کو نامزد کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/1NAzwZ6
0 comments: