Monday, March 27, 2023

سی ٹی ڈی اسلام آباد نے عمران خان سمیت 17 پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا

عمران خان
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت 17 پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان سمیت جن افراد کو سی ٹی ڈی اسلام آباد نے طلب کیا ہے ان میں مراد سعید ،عامر کیانی، امجد نیازی، راجہ خرم نواز، علی امین گنڈا پور، شبلی فراز، اسد عمر ، شہزاد وسیم ،فرخ حبیب، عمرایوب، حماد اظہر، اسد قیصر، حسان نیازی اور عمران خان کے سی ایس او کرنل ریٹائرڈ عاصم شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سمیت دیگر مرکزی قائدین کو مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کیلئے حکم نامہ بھجوایا گیا ہے، تمام کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں بلایا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی اسلام آباد کے حکام کے مطابق طلب کیے جانے والے تمام افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ شامل تفتیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں، پیش نہ ہونے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/5qno4ec

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times