Saturday, February 18, 2023

شیخ رشید کا لال حویلی میں ڈکیتی پڑنے کا انکشاف

شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے لال حویلی میں ڈکیتی پڑنے کا انکشاف کیا ہے۔

اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھ سے موبائل فونزکے پاس ورڈ مانگ رہے تھے، وہ بھی بتا دیے، مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا جہاں فواد چوہدری کو رکھاگیا، مجھ سے کیس کے بارے میں تفتیش نہیں کی گئی، مجھے پیٹریاٹ سیاسی جماعت بنانے کا کہاگیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میراخیال تھا ریٹائر ہوجاؤں لیکن اب میں انہیں ختم کرکے دم لوں گا، مجھے حکومت جانتی نہیں، میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، مجھے لگتاہے سسرال دوبارہ جانا پڑےگا، مجھ پر کرپشن کا کیس ثابت ہوتو خود کو پھانسی چڑھا دوں گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/0Bd1zxY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times