
تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 26واں اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو درپیش مسائل پر دنیا کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے، 2022میں پاکستان کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، تاہم تک کے اب اٹھائے جانے والے اقدامات ہمارے مستقبل کو طے کریں گے۔ ہمیں ابھی بھی بہت زیادہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
خطے میں امن سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں خطے کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔، خطے میں امن پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔ مسائل کے حل کیلئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
لائیو: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا تاشقند میں ہونے والے اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے 26ویں کونسل آف منسٹرز کے اجلاس سے خطاب https://t.co/IjPn8gnwjh
— PPP (@MediaCellPPP) January 24, 2023
اس موقع پر انہوں نے اسلامو فوبیا جیسے اہم مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو معاشی اور موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ساتھ اسلامو فوبیا جیسا مسئلہ بھی درپیش ہے، جس کے سد باب کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال تاشقند میں ہونی کانفرنس کی تھیم ”رابطے کو مضبوط بنانے کا سال“ ہے۔ دو روزہ کانفرنس 23 اور 24 جنوری تک جاری رہے گی۔ وزیر خارجہ کانفرنس کے موقع پر رکن ممالک کے شریک وزراء اور دیگر معززین کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/leUz9wK
0 comments: