Tuesday, January 10, 2023

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا

فواد چوہدری
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا اپنے اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔

فواد چودھری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہے، کیس کی تاریخ 17 جنوری تھی جس کو رولز کے خلاف آج مقرر کرکے فیصلہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کے ان بونے ممبران کا ایک اور جانبدار فیصلہ ہے، اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

واضح رہے الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کیسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تینیوں رہنماوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/fTzSF61

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times