Monday, January 9, 2023

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
الیکشن کمیشن کے چار رکنی کمیشن نے چیئرمیں پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کا فیصلہ سنا دیا ہے، الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کیسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تینیوں رہنماوں کے قابل ضمانت وارنٹ…

تفصیلات کے مطابق وارنٹ گرفتاری توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر جاری کئے گئے۔ عمران خان کے علاوہ فواد چوہدری اور اسد عمر کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو پچاس، پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے.

واضح رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، فواد چوہدری اور اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں نے گزشتہ برس عوامی اجتماعات بالعموم الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کے ایماء پر تحریک انصاف کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران لگائے گئے الزامات پر الیکشن کمیشن نے عمران خان ، فواد چوہدری اور اسد عمر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے نوٹس جاری کئے تھے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے متعدد مرتبہ نوٹس جاری کئے جانے کے باوجود تینوں رہنما پیش نہیں ہوئے تھے۔

گزشتہ سماعت میں تحریک انصاف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان کی صحت الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہونے کے قابل نہیں جب کہ فواد چوہدری کی والدہ کی طبیعت خراب ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے عمران خان کی طبیعت کے حوالے سے میڈیکل سرٹیفیکیٹ طلب کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/u0fyhrO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times