Thursday, January 26, 2023

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فکس ریٹ (کیپ) ہٹانے کے ایک روز بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی آگئی ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 12 روپے یا 4.94 فیصد کی ریکارڈ کمی کے بعد ڈالر 255 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر گزشتہ روز 230.89 روپے پر بند ہونے کے بعد آج روپے کی قدر میں 9.11 روپے یا 3.95 فیصد کمی کے بعد ڈالر 240 روپے پر آگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 254 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 785 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/rhznZbD

0 comments:

Popular Posts Khyber Times