Wednesday, January 25, 2023

ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے نام تبدیل کرلیا

ایلون مسک
ایلون مسک اب ٹوئٹر کے ساتھ تجربے کرتے کرتے خود تک آگئے ہیں، نئے ٹوئٹر مالک نے اپنا نام بھی تبدیل کرتے ہوئے نیا شوشہ چھوڑدیا۔

حسب معمول ٹوئٹر پرانتہائی متحرک رہنے والے ایلون مسک نے اپنی اس نئی سرگرمی کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا، ’میں نے اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے ’مسٹرٹویٹ‘ رکھ لیا ہے‘۔

لیکن ساتھ ہی ایلون نے صارفین کو یہ بھی بتایا کہ اب ٹوئٹر انہیں یہ نام پھرسے تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر صارفین اپنا اکاؤنٹ ہینڈل تبدیل نہیں کرسکتے تاہم انہیں اس بات کی پوری اجازت ہے کہ وہ جب چاہے نام تبدیل کرسکتے ہیں۔ تو عین ممکن ہے کہ تجربات کے شوقین ایلون صارفین سے جلد ہی یہ سہولت بھی چھین لیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/o5pxKYQ

0 comments:

Popular Posts Khyber Times