Tuesday, January 31, 2023

میانوالی: تھانہ مکڑوال پر حملے کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر حملے کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
پنجاب کے ضلع میانوالی کے تھانہ مکڑوال پرحملے کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کے لئے سرگودھا سے بھی پولیس نفری پہنچ گئی ہے جبکہ تھانے پر حملہ کرنے والے دہشت گرد پہاڑوں میں روپوش ہوئے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ میانوالی میں پولیس کی جانب سے تھانہ مکڑوال پر ہونے والا دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق تھانے پر 15 سے 20 دہشتگردوں نے جدید اسلحے سے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد اپنے زخمی ساتھیوں کو لے کر فرار ہوگئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/dOqbVgk

0 comments:

Popular Posts Khyber Times