Monday, December 5, 2022

ڈار کے ساتھ فضل الرحمان بھی IMF کو آنکھیں دیکھانے لگے ہیں: شیخ رشید

شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ڈار کے ساتھ فضل الرحمان بھی IMF کو آنکھیں دیکھانے لگے ہیں۔

سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ ارشد شریف کیس پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس قابل تحسین ہے، اس کیس میں بہت سارے چھپے چہرے بے نقاب ہونگے، قوم عمران خان پر حملے اور اعظم سواتی کیس میں بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ 13 فراری پارٹیاں عمران خان کو نااہل کرانے کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں۔روس سے تیل کا معاہدہ عام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے سینئیر صحافی ارشد شریف قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مفتاع اور ڈار دونوں نااہل ثابت ہوئے نااہلی کی سزا عوام بھگت رہی ہے، ڈار کے ساتھ  فضل الرحمان بھی IMF کو آنکھیں دیکھانے لگے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان مطمین ہیں اورالیکشن منواکےرہیں گے اسمبلیوں کی تحلیل بھی الیکشن کےاعلان کےانتظارمیں 30 دسمبر تک لے کرگئے ہیں، کاروبار ت وبند ہی تھا انتقام میں سینٹورس مال بھی بندکرادیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/l7XSBfq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times