Monday, December 5, 2022

حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران فاسٹ بولر انگلینڈ کے خلاف بقیہ دو میچز کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پی سی بی نے حارث رؤف کا ایم آر آئی اسکین کروایا ہے جس میں تشخیص ہوئی ہے کہ انہیں گریڈ ٹو کی انجری کا سامنا ہے، جس کی بحالی کیلئے وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں قیام کریں گے۔

دوسری جانب انگلش ٹیم نے 22 سال بعد پاکستان اسی کی سرزمین پر 74 رنز سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 دسمبر تک ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ کراچی میں 17 سے 21 دسمبر تک شیڈول ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/LQa9d2i

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times