
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہناہےکہ پاکستان نے افغان حکومت پر زور دیا ہےکہ وہ خواتین کو حقوق کی فراہمی یقینی بنائے۔
انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں افغان خواتین کی تعلیم سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ افغان خواتین کی تعلیم کےحوالے سے ہونے والی کانفرنس میں شرکت پر خوشی ہے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت ہزاروں افغان طلبہ زیر تعلیم ہیں، پاکستان افغان خواتین اساتذہ کو بھی تربیت دینا چاہتا ہے، پاکستان کا آئین خواتین کے تعلیم کے مساوی حق کو تسلیم کرتا ہے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کی تعلیم پر سرمایہ کاری قوم کے مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/MO04Zr8
0 comments: