Monday, December 12, 2022

آئی سی سی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی وکٹ کو ناقص قرار دے دیا

آئی سی سی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی وکٹ کو ناقص قرار دے دیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو اوسط سے کم قرار دے دیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں کئی بیٹںگ رکارڈز بنے، پنڈی اسٹیڈیم کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے۔

آئی سی سی کے مطابق 5 ڈی میرٹ پوائنٹس پر وینیو کو 12 ماہ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے معطل کردیا جائےگا، آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پنڈی وینیو کی پچ کا فیصلہ سنایا ہے، پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو مسلسل دوسری بار اوسط سے کم درجے کی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈی میرٹ پوائنٹس 5 برس تک برقرار رہیں گے جبکہ مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے، یاد رہے کہ پنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے 75 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 506 رنز بنائے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/40valu2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times