Tuesday, December 13, 2022

صوبائی اسمبلیاں کب توڑیں گے؟ اسد عمر نے واضح کر دیا

اسد عمر
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق مطابق اسد عمر کا کہنا ہے کہ پہلے پنجاب اسمبلی توڑنی ہے یا دونوں صوبائی اسمبلیاں ساتھ اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا ،تاہم یہ ضرور طے ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ بغیر انتخابات کے سیاسی استحکام نہیں آئے گا، عمران خان نے جلسے میں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/QqnfmhF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times