Friday, December 23, 2022

اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات مشترکہ تحقيقاتي ٹيم کرے گی، اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشن سہیل ظفر چھٹہ نے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں خود کش دھماکا ہوا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد شہید اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقيقاتی ٹيم (جے آئی ٹی) بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اور اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشن سہیل ظفر چھٹہ نے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا ہے۔

ڈی آئی جی آپريشن کی جانب سے لکھے گئے خط ميں کہا گيا ہے کہ واقعے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کيا گيا ہے، اوراے ٹی اے ايکٹ کے تحت درج مقدمات کيلئے لازم ہے کہ ان کی تحقيقات جے آئی ٹی کرے۔

ڈی آئی جی نے سفارش کی ہے کہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں 8 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کی جائے، اور اس میں ایس پی انڈسٹریل ایریا، ایس ڈی پی او، ايس ايچ اور تھانہ سبزی منڈی سمیت تفتيشی افسر کو بھی کو بھی شامل کيا جائے۔ جب کہ کميٹی ميں آئی ایس آئی اور آئی بی کی بھی نمائندگی ہو۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/BOMmGDA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times