Monday, December 26, 2022

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار

پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں
پنجاب کے مختلف علاقے آج بھی سرِ شام شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے جس کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے ترجمان کے مطابق دھند کی وجہ سے لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ ،موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن اور موٹروے ایم فورپنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم تک اور سیالکوٹ موٹروے لاہور سے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے.

ترجمان کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈز پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹر یفک کی روانی متاثر ہے۔

روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورگاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کر یں جبکہ مزید معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/nGJ2Fcl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times