Tuesday, December 27, 2022

لاہور ہائیکورٹ کا سموگ کے باعث تعلیمی ادارے مزید 7 روز بند رکھنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا سموگ کے باعث تعلیمی ادارے مزید 7 روز بند رکھنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث اسکولوں اور کالجوں میں چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاہور میں اسکولوں اور کالجوں کو مزید7 روز بند کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالتی حکم میں لاہور میں 2 جنوری تک ہونے والی چھٹیوں کے بعد اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا کہا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں، اسموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے، اس کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/oYHhAfu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times