Monday, November 7, 2022

رواں سال کا آخری چاند گرہن، جسے پاکستان میں بھی دیکھا جائے گا

چاند گرہن
رواں سال کا آخری چاند گرہن کل ہوگا جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن کل (8 نومبر) کو ہوگا جسے پاکستان میں بھی دیکھا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان میں چاند کو گرہن لگنے کا جزوی طور پر مشاہدہ کیا جاسکے گا، جبکہ ایشیا میں بھی دیکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ چاند گرہن کو آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا میں دیکھا جائے گا ساتھ ہی شمالی اور مشرقی یورپ کے کچھ حصے میں چاند گرہن کو دیکھا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز شام 5 بجکر 6 منٹ پرہوگا جبکہ اختتام 5 بجکر 49 منٹ پر ہوگا اور مکمل طور پر اختتام 6 بجکر56 منت پر ہوگا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/F9Z5CDc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times