Monday, November 7, 2022

عمران خان کا صدر مملکت کو خط، حملے کے ذمہ داروں کے محاسبے کا مطالبہ

صدر مملکت عارف علوی اور عمران خان
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ کر وزیرآباد میں ان پر ہونے والے حملے کے ذمہ داروں کے محاسبے کا مطالبہ کیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت کو گرایا گیا ہے، قوم میری حقیقی آزادی کی پکار پر کھڑی ہو چکی ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں جھوٹے الزامات، ہراسانی، بلاجواز گرفتاریوں حتیٰ کہ زیر حراست تشدد جیسے ہتھکنڈوں کا سامنا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہنا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ بار بار مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدرِمملکت اپنی قیادت میں ذمے داروں کے تعین کے لیے تحقیقات اورذمے داروں کے محاسبےکا اہتمام کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Gn9hR2E

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times