
پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیری رحمان نے کہا ہے کہ قائدین، کارکنان، عہدیداران اور چاہنے والوں کو پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کی تہہ دل سے مبارک پیش کرتی ہوں، ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے تمام شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہوں،
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے وطن، جمہوریت اور عوام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پیپلز پارٹی 55 سال اور تین نسلوں کی داستان ہے، کوئی چند سالوں کی بات نہیں، پیپلز پارٹی ایک جماعت نہیں بلکہ ایک مظبوط نظریہ بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھٹو کا آئین ہی تمام اکائیوں اور 22 کروڑ لوگوں کے بیچ ایک سماجی معاہدہ ہے جس نے سب کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے، ماضی میں پیپلز پارٹی کو ختم کرنی کی ایک بار نہیں، کئی بار سازشیں کی گئی، پارٹی کی عوام میں جڑیں اتنی گہری ہیں کہ کوئی بھی پیپلز پارٹی کو ختم نہیں کر سکتا، شیری رحمان آج پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں نئے عظم اور ولولے کے ساتھ ذوالفقار علی اور بی بی کے مشن پر عمل پیرا ہے، ہم سب اس مشن کے حصول میں انکے ساتھ ہیں۔
شہید ذوالفقار بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور پ پ پ کے تمام شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے وطن، جمہوریت اور عوام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ پیپلز پارٹی پچپن سال اور تین نسلوں کی داستان ہے، کوئی چند سالوں کی بات نہیں۔2/4
— VicePresidentPPPP (@VicePresPPPP) November 30, 2022
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/d6kmzqZ
0 comments: