Tuesday, November 29, 2022

کوئٹہ: پولیس ٹرک کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی

کوئٹہ میں دھماکے سے 16 پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں دھماکے سے 16 پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑیاں بھی زد میں آگئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دھماکے میں 16 پولیس اہلکاروں سمیت عام شہری بھی زخمی ہوئے، دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/xR2dFaw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times