Wednesday, November 16, 2022

پیٹ کمنز کے بعد ایلکس ہیلز نے بھی آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا

ایلکس ہیلز
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے بعد انگلش بیٹر ایلکس ہیلز نے بھی 2023 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

انگلینڈ کے اوپنر ایلکس ہیلز نے آسٹریلیا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کرکٹ لیگز کھیلنے کے معاہدے کر رکھے ہیں، جس وجہ سے انہوں نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کیا ہے۔

دوسری جانب 29 سالہ آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے اپنے آرام کیلئے انڈین لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ ایشز اور 50 اوور کے ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے خود کو ریسٹ دینا چاہتے ہیں، پیٹ کمنز نے ون ڈے میچوں میں بھی آسٹریلوی کپتانی سنبھال لی ہے۔

واضح رہے 50 اوورز میچز کا ورلڈ کپ 2023 میں کھیلا جانا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/cSCexXr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times