Sunday, November 27, 2022

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی
پنجاب کے 9، سندھ کے 8، بلوچستان کے 6 اضلاع اور اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کل آج سے ہوگا جہاں ایک کروڑ 35 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق خیبر پختونخوا میں مہم 5 دسمبر کو شروع کی جائے گی، جس میں صوبے کے 9 خطرے والے اضلاع کو ہدف بنایا جائے گا۔

مزید بتایا گیا کہ ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ اور پر عزم ’صحت محافظ‘ ویکسینیشن مہم میں حصہ لیں گے تاکہ بچوں کو ان کی دہلیز پر حفاظتی ویکسین دی جا سکے۔

وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ اگر ہم جنوبی خیبرپختونخوا سے پولیو وائرس کا خاتمہ کر لیں تو پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دراصل پولیو کے خاتمہ کے کافی قریب ہیں اور جلد از جلد پولیو وائرس کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خلاف جنگ میں بڑی پیش رفت کی ہے، وائرس کی گردش ملک کے صرف ایک چھوٹے سے حصے میں رہ گئی ہے ۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/f3e2BVW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times