Tuesday, November 22, 2022

جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید

دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں ہوئی ہے، 39 سالہ شہید حوالدار عمر حیات لاچی کوہاٹ کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/RWMvUmI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times