Thursday, November 3, 2022

عمران خان پرقاتلانہ حملے پر شیخ رشید کا دبنگ تبصرہ

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید
 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اہم تعیناتی سے قبل پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر حملہ سنگین ترین سازش کی کڑی ہے۔

شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ غیر ملکی اور مقامی سازش ہے۔ایک ملزم سے فوری بیان دلوانا اور باقیوں کو فرار کروانا سوالیہ نشان ہے۔ عمران خان پرحملہ کرنےوالے ایک سے زیادہ اور منظم سازش کےآلہ کار تھے۔اگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں خطےکی سیاست بھی بدل جاتی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاسی طور پر دفن ہوگئی ہے۔ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا حق لیں گے۔اسلام آبادکو گونتا موبےجیل بنادیاگیاہے۔جو جیل ہمارے لیے کل بنائی ہے اس میں انہوں نےاور 77 وزرا نے رہنا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/9PHbzZj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times