Friday, November 4, 2022

ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کا آئرلینڈ کو 186 رنز کا ہدف

ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کا آئرلینڈ کو 186 رنز کا ہدف
 ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے بارش سے متاثرہ 25 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 186 رنز کا ہدف دیدیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ اینڈریو بالبرنی نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے جارحانہ کھیل مظاہرہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب اوپنر فن ایلن 32، ڈیون کونوے 28، گلین فلپس 17، ڈیرل مچل 31 جبکہ جمی نیشم اور مچل سیٹنر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، کپتان کین ولیمسن نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 3 گیرتھ ڈیلانی نے 2 جبکہ مارک ایڈیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/9mvMLch

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times