
فیصل واوڈا نے کہا کہ عمر فاروق دبئی کے شیخ کے وفد کے ساتھ آئے تھے، ان سے وزارت میں اسٹاف کے ساتھ ملاقات ہوئی اور اس حوالے سے پرنسپل سیکرٹری نے بھی وفد سے ملاقات کا کہا تھا جو عام سی بات ہے۔
سابق وزیر نے بتایا کہ ان کے ساتھی وزیر عمر ایوب بھی عمر فاروق سے مل چکے ہیں جب کہ مرحوم نعیم الحق بھی ان سے مل چکے تھے، ایک اور وزیر بھی ملے لیکن ان کا نام یاد نہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری میرا دوست ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہا وہ بھی عمران خان کو سمجھا سکتا ہےکہ ان کے ارد گرد کیا ہورہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری ایسی چیز کا دفاع کر رہے ہیں جس کے لیے انہیں دس جھوٹ اور بولنے پڑ رہے ہیں ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/RvtiUrm
0 comments: