Thursday, November 10, 2022

سی آئی اے اور موساد کے خلاف ٹوئٹ کرنامہنگا پڑ گیا، کرپٹو کروڑپتی نوجوان ڈوب کر ہلاک

سی آئی اے اور موساد کے خلاف ٹوئٹ کرنامہنگا پڑ گیا، کرپٹو کروڑپتی نوجوان ڈوب کر ہلاک
سی آئی اے اور موساد کے خلاف ٹوئٹ کرنے والا کرپٹو کرنسی کروڑ پتی نوجوان پورٹو ریکو کے ساحل پر ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔

29 سالہ نوجوان نکولائی مشیگیان نے 28 اکتوبرکو پوسٹ کی گئی اپنی ایک ٹوئٹ میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ موساد اور سی آئی اے اسے قتل کرنا چاہتی ہیں۔

اپنی موت سے کچھ گھنٹے قبل اپنی ایک ٹوئٹ میں ہلاک نوجوان نے لکھا تھا کہ سی آئی اے، موساد اور پیڈو الیٹ پورٹو ریکو اور کیریبئن جزائر سے کسی طرح کے سیکس ٹریفکنگ میں پھنسانے کے بلیک میلنگ رنگ چلانے میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ لوگ میری ایک پرانی، جاسوس گرل فرینڈ کے کہنے پرمجھے ایک لیپ ٹاپ سے جوڑ کر پھنسانا چاہتے ہیں اور مجھے تشدد کر کے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

کرپٹو کروڑ پتی نوجوان نکولا کی لاش کو ایشفورڈ ساحل پر ایک بیچ سرفر نے دریافت کیا تھا۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نکولائی ذہنی مسائل کا شکار تھا، ہم اس کے ساتھ پیش آنے والے حادثے میں کسی سازش یا اس کے بیان پر یقین نہیں رکھتے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/SWp0LHX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times