
زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔
اس واقعہ کی جہاں سیاسی رہنما مذمت کررہے ہیں وہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جمائما نے کہا کہ' خو فزدہ کر دینے والی خبر آئی لیکن خدا کا شکر عمران خان ٹھیک ہیں۔
انہوں نے عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے حملہ آور کو پکڑنے والے آدمی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
The news we dread…
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 3, 2022
Thank God he’s okay. And thank you from his sons to the heroic man in the crowd who tackled the gunman. https://t.co/DGoxlJGwxb
واضح رہے کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان کو حملہ آور کا ہاتھ پکڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس نوجوان کی شناخت ابتسام کے نام سے ہوئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/ukL92tJ
0 comments: