
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں قومی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور جنوبی افریقا کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف بھارت کی جیت نے پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے چانسز کو مزید مشکل بنادیا۔
اگر آج کا میچ پاکستان جیت جاتا ہے تو اس کے 4 میچز میں 4 پوائنٹس ہوجائیں گے جبکہ جنوبی افریقا کے 5 اور بھارت کے 6 پوائنٹس ہوں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/fHaivdC
0 comments: