Saturday, November 12, 2022

کراچی کنگز چھوڑنے کے بعد بابر اعظم کا مداحوں کے لیے پیغام

بابر اعظم
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑنے کے بعد کراچی کے مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ 'کراچی کنگز کے ساتھ میرا سفر شاندار رہا، ملنے والے پیار، تعاون اور سیکھنے کا مشکور ہوں'۔

بابر اعظم نے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بابر اعظم نے ساتھ ہی لکھا کہ کراچی کے تمام مداح آپ ہمارے تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ شعیب ملک نے پشاور زلمی کو چھوڑ کر کراچی کنگز کو جوائن کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/8TdeuJD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times