Friday, November 4, 2022

انڈونیشیا کا شہری 88 ویں بار شادی کے لے تیار

انڈونیشیا کا شہری 88 ویں بار شادی کے لے تیار
انڈونیشیا کے 61 سالہ شہری جو 87 بار شادی کرنے کے بعد اب 88 ویں بار شادی کرنے جا رہے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق کان آئندہ چند دنوں میں اپنی 86 ویں بیوی جن سے ان کی علیحدگی ہوگئی تھی اب دوبارہ شادی کر رہے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کان نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی 14 سال کی عمر 16 سالہ لڑکی سے ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کے دو سال بعد میرے برے رویے کا الزام لگاتے ہوئے بیوی نے مجھ سے طلاق لے لی، جس کے بعد کان نے خواتین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے روحانی علم حاصل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن میں نے ایسا کچھ نہیں کیا جو ان عورتوں کے لیے اچھا نہیں تھا۔ تاہم میں نے فیصلہ کیا کہ گناہ کرنے کے بجائے میں شادیاں کر لوں۔

کان کی 87 بیویوں اور ان کے بچوں کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی، اپنی 88 ویں شادی کی خبر کی وجہ سے کان خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/it21mFJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times