Tuesday, October 25, 2022

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی

ارشد شریف
وفاقی حکومت نے کینیا میں جاں بحق ہونے والےسینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے وزارتِ داخلہ نے ٹیم تشکیل دیدی۔

تین رکنی ٹیم ہائی پروفائل قتل کی تحقیقات کےلیے فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرائے گی۔

تحقیقات کرنے والی تین رکنی ٹیم میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، انٹر سروسز انٹیلیجنس سروس (آئی ایس آئی) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے نمائندے شریک ہوں گے۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔

کینین پولیس نے یہ تسلیم کیا تھا کہ ارشد شریف کو شناخت میں غلطی پر سر پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی میت آج رات اسلام آباد پہنچا دی گئی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/N6WUlhF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times